Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس اسٹار گیبریلا کو زہر دینے کا انکشاف

ٹینس اسٹار گیبریلا کو زہر دینے کا انکشاف

لندن۔ 14اگست (سیاست ڈاٹ کام ) رواں برس  ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔18 سالہ گیبریلا ٹیلر کو نہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے، وہ ایک ایسے جزو کا شکار ہوئی تھیں جو جانوروں میں پایا جاتا ہے، اس سے اندرونی طور پر اخراج خون اور حرکت قلب بند ہوسکتی ہے۔ کھلاڑی کی ماں ملینا ٹیلر نے کہا کہ ان کی بیٹی ایونٹ کے آغاز پر فٹ اور بہتر کارکردگی کیلیے پراعتماد تھی۔ پولیس یہ جائزہ لے رہی ہے کہ انھیں جان بوجھ کر تو زہر نہیں دیا گیا؟ لندن پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT