Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس رینکنگ میں مرے نے فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی

ٹینس رینکنگ میں مرے نے فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی

پیرس ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نواک جوکویچ مینس اور سرینا ولیمز ویمنس سنگلز ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیںجبکہ اینڈی مرے نے ترقی پاتے ہوئے روجر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ رفائل نڈال بھی ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ولیمز سسٹرز طویل عرصے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں اکھٹی ہوگئیں۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں جوکویچ پہلے نمبر پر موجود ہیںمگر پیرس ماسٹرز کے رنر اپ مرے ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ فیڈرر جو کہ ایونٹ میں ابتدائی راؤنڈ میں ہار گئے تھے، تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ استانسلاس واورنکا چوتھے نمبر پر ہیں، نڈال ایک زینہ چڑھ کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ تھامس برڈیچ چھٹے، اینڈی فیرر ساتویں، نیشکوری آٹھویں، رچرڈ گیسکٹ نویں اور ولفریڈ سونگا دسویں نمبر پر ہیں۔ خواتین میں سرینا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، سمونا ہالپ، گاربین مگروزا اور ماریا شاراپوا بھی بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیش پر براجمان ہیں۔ وینس ولیمز چار درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT