Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس ٹریننگ کیمپ رجسٹریشن ـکا آج آغاز

ٹینس ٹریننگ کیمپ رجسٹریشن ـکا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 27 اکٹوبر ۔ ( پریس ریلیز) اسپورٹس ویلیج سے موصولہ خبر کے بموجب ہندوستان میں پہلی مرتبہ اسپینی طرز پر دی جانے والی ٹینس ٹریننگ میں شرکت کے لئے 28 اکٹوبر کو رجسٹریشن کا آغاز ہورہا ہے ۔یہ رجسٹریشن اسپورٹس ویلیج کیمپ کے آفس ‘بزنس سنٹر پر کیا جارہا ہے ۔اس ٹریننگ کیمپ میں بارسیلونا‘سوئٹزرلینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے کوچس ابھرتے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے جن میں ایک خاتون کوچ بھی شامل ہیں۔جوبلی ہلز پر ہونے والے اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے خواہشمند 9515125592 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT