Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹینس کے مقابلوں میں میچ فکسنگ عام سی بات ہے

ٹینس کے مقابلوں میں میچ فکسنگ عام سی بات ہے

نیویارک/21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق ٹینس کھلاڑی نے  انکشا ف کیا ہے کہ ٹینس کے مقابلوں میں میچ فکسنگ عام سی بات ہے اور اِس میں کچھ ممتاز کھلاڑی بھی ’’کسی نہ کسی طرح تھوڑے بہت گندے ہیں‘‘۔ ‘انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فکسنگ صرف نچلی سطح کے کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہے اور یہ ’’ایسا راز ہے جس سے سبھی واقف ہیں‘‘۔کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینس حکام جانتے ہیں کون اِس میں ملوث ہے لیکن وہ اِس کو روکنا نہیں چاہتے۔ ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) کا کہنا ہے وہ ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوت دبائے گئے ہوں۔’ٹی آئی یو کا کہنا ہے ’’ہم اس کھلاڑی کو دعوت دے رہے ہیں جو یہ الزامات لگا رہے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں اور جو معلومات ان کے پاس ہیں وہ ہمیں فراہم کریں۔’ہم ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوتوں کو دبایا گیا ہو۔ ٹینس انٹیگریٹی یونٹ یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب برطانوی نیوزایجنسی اور بزفیڈ نیوز کی تحقیقات میں اِس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ٹینس میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے سٹے بازی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT