Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اقدامات

ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اقدامات

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبرسانی نے اقدامات کئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ویجلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے کر ٹینکرس کو حقیقی ضرورت مندوں تک پہونچانے کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ایم دانا کشور نے کہا کہ کاپرا میں رادھیکا سیکشن اور اوپل سیکشن میں ٹینکر کو پانی سے بھر دینے کے مقامات کی بھی نگرانی کی جائے گی ۔ یہ ویجلنس ٹیم ٹینکرس کی فہرست حاصل کرے گی اور ان ٹینکرس کے ضرورت مندوں تک پہونچ جانے کی نگرانی کی جائے گی اور یہ پتہ چلایا جائے گا کہ آیا کہیں ٹینکرس کو مفت سربراہی والے مقامات تک پہونچانے کے بجائے رقم حاصل کر کے دوسرے محلوں میں ہوٹلوں ، خانگی لوگوں میں سربراہ تو نہیں کیا جارہا ہے ۔ واٹر ٹینکرس کی حمل و نقل پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT