Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹینک بنڈ ریلنگ کی اونچائی میں اضافہ خودکشی کے واقعات روکنے اقدام

ٹینک بنڈ ریلنگ کی اونچائی میں اضافہ خودکشی کے واقعات روکنے اقدام

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) حسین ساگر (ٹینک بنڈ) کے اطراف بنائی گئی ریلنگ کی اونچائی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین نے اس سلسلے میں بتایا کہ حسین ساگر کے اطراف موجود ریلنگس کی اونچائی کو بلند کرتے ہوئے خودکشی واقعات کی روک تھام کی کوشش کی جائے گی۔ بلدی نظم و نسق اور پولیس نے اس سلسلے میں مشاورت کی ہے۔ حالیہ دنوں میں حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حسین ساگر کا دورہ اور معائنہ کرنے کے بعد بابا فصیح الدین نے کہا کہ حسین ساگر کو خودکشی کا مرکز بننے سے روکا جائے گا۔ حسین ساگر کے اطراف سرسبز و شادابی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT