Saturday , April 29 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹینک بنڈ میں چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

ٹینک بنڈ میں چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس شخص کی نعش کو ٹینک بنڈ سے برآمد کرلیا جس کی شناخت 28سالہ سائی کرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی تھی۔ یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم مشیرآباد کے علاقہ رام نگر کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کرشنا گھریلو جھگڑوں سے پریشان اور ذہنی تناؤ سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے ٹینک بنڈ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT