Tuesday , April 25 2017
Home / تفریح / ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے ٹریلر کی اپریل میں ریلیز

’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے ٹریلر کی اپریل میں ریلیز

سلمان خان نے ڈائرکٹر کبیر خان کی تاریخی وارڈرامہ فلم ٹیوب لائٹ کی حال ہی میں شوٹنگ مکمل کردی ہے۔ عید 2017ء کے موقع پر ریلیز کے لئے تیار کی گئی اس فلم کے تھڑیکل ٹریلرس اپریل کے اواخر یا پھر مئی کے اوائل میں ریلیز کردیئے جائیں گے۔ زبردست وی ایف ایکس فارمیٹ میں بنائی گئی ہے۔ یہ فلم 1962ء کی جنگ کے پس منظر کی کہانی ہے۔ فلم میں سلمان خان ایک ہندوستانی نوجوان کے رول میں ہیں جو ایک چنیز لڑکی سے پیار کرنے لگتے ہیں۔ ٹیوب لائٹ میں سلمان کے مقابل پہلی بار چینی ایکٹریس زہوزہو کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ فلم میں جہاں شاہ رخ خان ایک اہم مہمان رول میں دکھائی دیں گے وہیں سہیل خان کا بھی ایک کردار ہے۔ کبیر خان ٹیوب لائٹ کو اس سال 26 جنوری کو ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT