Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ اور وٹرنری جائیدادوں کیلئے ایک ہی دن ٹسٹ

ٹیٹ اور وٹرنری جائیدادوں کیلئے ایک ہی دن ٹسٹ

تلنگانہ یوتھ کانگریس کی پبلک سرویس کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد 11 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹیٹ اور وٹرنری جائیدادوں پر تقررات کے سلسلے میں ٹسٹ ایک ہی دن 23 جولائی کو منعقد ہورہا ہے۔ تلنگانہ یوتھ کانگریس نے حکومت کی توجہ اِس طرف مبذول کرواتے ہوئے کوئی ایک ٹسٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ بے روزگار امیدواروں کو سہولت ہوسکے۔ صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کی زیرقیادت وفد نے صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن چکراپانی سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (ٹیٹ) اور 541 وٹرنری جائیدادوں پر تقررات کے لئے منعقد کیا جانے والا ٹسٹ ایک ہی دن ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ایسے امیدوار جو دونوں امتحانات میں شرکت کے خواہاں ہیں، وہ اُلجھن کا شکار ہیں۔ یادداشت میں بتایا گیا کہ ٹیٹ کے اوقات صبح 9.30 تا 12 بجے پیپر I کے لئے اور 2.30 تا 5 بجے پیپر II کے لئے ہوں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بھی وٹرنری جائیدادوں پر تقررات کے سلسلے میں 23 جولائی کو ہی ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا کمیشن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اُنھیں کوئی ایک ٹسٹ ملتوی کریں۔

TOPPOPULARRECENT