Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیٹ ملتوی،نئی تاریخ کا عنقریب اعلان

ٹیٹ ملتوی،نئی تاریخ کا عنقریب اعلان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اب تک نہیں ہوا بلکہ بار بار ملتوی ہوا ۔ اب یکم مئی کے ہال ٹکٹ بھی آچکے تھے لیکن اس کو ملتوی کیا جاکر 22 مئی تاریخ دی گئی تھی لیکن ٹیٹ کے ویب سائٹ پر اس تاریخ کا بھی امتحان ملتوی کرنے کی اطلاع دیدی گئی ۔ آئندہ تاریخ 28 مئی تھی اس کو بدلا گیا ۔ ٹیٹ کے بار بار التواء سے ایک طالبہ نے خود کشی بھی کرلی ۔ حکومت قطعی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اس کو اب ملتوی نہ ہونے کی اطلاع بھی شائع کردیں ۔ ٹیٹ اردو میڈیم امیدواروں کے لیے ماڈل پیپرس اور گائیڈ معہ تلنگانہ معلومات دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT