Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیپوسلطان میموریل کراٹے چمپیئن شپ

ٹیپوسلطان میموریل کراٹے چمپیئن شپ

حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر ۔ ( راست ) گرانڈ ماسٹر محمد صلاح الدین جاوید کی اطلاع کے بموجب ٹیپوسلطان میموریل نیشنل کراٹے اوپن چمپیئن شپ اینڈٹیم سلکشن و ریفری سمینار اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام 6 ڈسمبر اتوار کو صبح 8 بجے تا 10 بجے دن طریقت منزل فنکشن ہال شاہ گنج میں اسکولس اور کالجس کے طلباء و طالبات کا سلیکشن ہوگا جس کا افتتاح جناب خالدابراہیم عبداﷲ مسقطی ٹورنمنٹ چیرمین کریں گے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب علی مسقطی قائد تلگودیشم اولڈ سٹی شرکت کریں گے ۔ معلم طاہر جمیل عابد شاہ ولی ریفری سمینار کا افتتاح کریں گے ۔ جناب بابو راؤ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون اور جناب محمد مرتضیٰ کنوینر مائناریٹی ڈپارٹمنٹ و سنٹرل نیوز آف انڈیا بحیثیت خصوصی اعزازی مہمان شرکت کریں گے اور جناب سید عبیداﷲ حسینی افتخاری ڈائرکٹر Batel بحیثیت مبصر شرکت کریں گے ۔ گرانڈ ماسٹر محمد صلاح الدین جاوید کی نگرانی میں تمام کراٹے کاز کا سلیکشن عمل میں آئے گا ۔ منتخب کراٹے کاز 12 ڈسمبر کو ٹیپوسلطان میموریل کراٹے چمپیئن و مسقطی چیلنج کپ میں موقع دیا جائے گا ۔ اس موقع پر اسٹار بلاک بیلٹ فیڈریشن کے تمام عہدیدار بھی موجود رہیں گے ۔ تفصیلات کیلئے 9849158186 پر ربط پیدا کریں۔ شرکاء کیلئے وقت کی پابندی لازمی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT