Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹیپوسلطان ٹکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

ٹیپوسلطان ٹکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

بیدر۔11؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن بیدر کی جانب سے آج حضرت ٹیپو سُلطان شہید ؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک موٹر سائیکل ریالی پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا ا س جلوس کی قیادت جناب سید وحید لکھن صدر اسو سی ایشن کی۔بعد ازاں اسو سی ایشن کی جانب سے بیدر کے سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ انصار ریگل‘نائب صدر مرزا صفی اُللہ بیگ‘اور نوجوان قائدمحمد ساجد پاشاہ کے علاوہ سینکڑو ںنوجوان موجود تھے ۔اسو سی ایشن کے ذمہ داران کا دواخانہ کا اسٹا ف بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر جناب سید وحید لکھن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج ہندوستان میں ہم ؤزادی کی سانس لے رہے ہیں تو سب سے پہلے اس کا سہرا ٹیپو سُلطانؒ کے سر جاتا ہے ۔حضرت ٹیپو سُلطان شہیدؒ نے انگریزوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا انگریزوں کی پالیسیوں کی کھل کر مُخالفت کی ۔ٹیپو سُلطان کی زندگی محل میں کم اور میدانِ جنگ میںزیادہ گزری ۔ایسے جیالے مسلم حکمراں کی یومِ پیدائش کو سرکاری طورپر منانا بہتر ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کی فوج میں حضرت ٹیپو سُلطان شہید ؒ کا ریجمنٹ بنایا جائے ۔ٹیکنالوجی راکٹ کا نام ٹیپو سُلطان رکھا جائے۔ایک باضابطہ ٹیکنالوجی ایجوکیشن یونیورسٹی حضرت ٹیپو سُطان کے نام سے قائم کی جائے ۔اور ان کی یومِ پیدائش کے موقع پر تعطیل ِ عام کا اعلان کیاجائے۔

TOPPOPULARRECENT