Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹیپو جینتی کے موقع پر تشدد ناقابل برداشت: سدرامیا

ٹیپو جینتی کے موقع پر تشدد ناقابل برداشت: سدرامیا

بنگلورو۔9؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج بتایاکہ ٹیپو جینتی کے موقع پر جلسہ گاہ کے روبرو دھرنا دینے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، ایسی دھمکیوں کو حکومت سنجیدگی سے لے گی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہوئے تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ودھان سودھا میں نویں بنگلور انٹرنیشنل فلم میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ تپکنڈنہلی میں ماستی گوڑی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے والے دو اداکاروں کی موت پر انہوں نے بتایاکہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ فلم ٹیم کے ذریعہ مجرمانہ کوتاہی سرزد ہوئی ہے۔ تیراکی سے ناواقف اداکاروں کو اس طرح کے اسٹنٹ کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں تھا، اور نہ ہی شوٹنگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شوٹنگ کیلئے منظوری دینے والے افسران کو اس واقعہ کیلئے ذمہ دار قراردیا نہیں جاسکتا، کیونکہ اس میں فلم ٹیم کی کوتاہی شامل ہے۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
پٹلم۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹرا سے ایک تیز رفتارکار حیدرآباد کی سمت جارہی تھی ، پٹلم منڈل چھوٹی کوڑنگل موضع کا رہنے والا ہنماگوڑ نامی شخص بیت الخلاء کی غرض سے سڑک پر سے گذر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار اس شحص کو ٹکر دے دی۔ ہنما گوڑ موقع حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کار میں سوار ڈرائیور کے بشمول ایک شخص اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسٹر کونا ریڈی پولیس عملے کے ساتھ موقع حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل طبی امداد کیلئے روانہ کردیا۔ نعش کو بانسواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے روانہ کردیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ پٹلم پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT