Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ٹیپو سلطان تقاریب کی اجازت نہیں دی گئی : ٹاملناڈو پولیس

ٹیپو سلطان تقاریب کی اجازت نہیں دی گئی : ٹاملناڈو پولیس

چینائی 20 نومبر ( پی ٹی آئی ) ٹاملناڈو پولیس نے آج مدراس ہائیکورٹ کو مطلع کیا کہ اس نے ویلور میں ایک تنظیم کو ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہیں تھی کیونکہ اسے کرناٹک کی طرح یہاں بھی لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ تھا ۔ ویلور ضلع کی گڈی یتم پولیس کی جانب سے جنرل سکریٹری تھمیزہاگا مکل جنانیاگا کاٹچی کے جنرل سکریٹری اسمعیل کی درخواست کے جواب میں عدالت کو اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ اس تنظیم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس کو ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے انعقاد کی اجازت دی جائے ۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ٹیپو سلطان مجاہد آزادی تھے اور انہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد کی تھی تنظیم نے کہا تھا کہ کچھ فرقہ پرست تنظیمیں ان کے خلاف صرف اس لئے زہر اگل رہی ہیں کیونکہ وہ مسلمان تھے ۔ پولیس نے عدالت کو مطلع کیا کہ اجازت سے انکار کی اطلاع منتظمین کو دیدی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT