Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک

ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک

بعض لوگ امن میں خلل پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں ، چیف منسٹر کرناٹک کا بیان
بنگلور ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج کہا کہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب کو سیاسی رنگ دینے کی بعض افراد کوشش کررہے ہیں ۔ یہ لوگ امن کو بھی درہم برہم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کو یقینی بنانے سخت اقدامات کریں گے ۔

انہوں نے /10 نومبر  کو منائے جانے والی ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے پیش نظر لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور پولیس کے سینئر عہدیداروں اور محکمہ داخلہ کے آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ اس دن چوکسی اختیار کریں ۔ کانگریس حکومت نے 18 ویں صدی کے حکمراں شیر محصور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن تقریب کے انعقاد پر دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور مختلف طبقات و تنظیموں کے درمیان شدید اختلاف رائے پیدا ہوا ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب منانے کی شدید مخالفت کی ہے ۔ یہ تقریب گزشتہ سال ہی منائی جارہی ہے ۔ اس کے بعد سے ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو لیکر بہت بڑا تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ اسی مسئلہ پر گزشتہ سال نومبر کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں شدید تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔

ٹیپو جینتی کے خلاف کل کرناٹک میں بی جے پی کا احتجاج
بنگلورو۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں ٹیپو جینتی تقاریب اور قتل کے واقعات کے خلاف بی جے پی نے 8 نومبر کو ریاست گیر احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ حکومت ٹیپو جینتی منانے کے فیصلہ پر بضد ہے ، ہم اس فیصلہ اور ہندو تنظیموں کے نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف ریاست بھر میں مظاہرے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منظم طور پر آر ایس ایس اور بی جے پی قائدین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT