Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ٹیپو کی انگوٹھی پر رام کا نقش‘ برطانیہ سے واپس لانے اعظم خاں کا مطالبہ

ٹیپو کی انگوٹھی پر رام کا نقش‘ برطانیہ سے واپس لانے اعظم خاں کا مطالبہ

رامپور( اتر پردیش ) ۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیر میسور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب پر تنازعہ کے قطع نظر اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خاں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں صدی کے حکمران کی انگوٹھی لندن سے واپس لائی جائے جس پر لارڈ رام کا نقش ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر نے کہا کہ برطانوی میوزیم میں محفوظ یہ انگوٹھی واپس لاکر بی جے پی کارکنوں کو دکھائی جائے جو کہ مخالف ٹیپو سلطان مہم چلارہے ہیں۔ نریندر مودی برطانیہ کے تین روزہ دورہ پر ہیں جس کے پیش نظر اعظم خاں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی یہ انگوٹھی تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر نے وزیر اعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کوہِ نور ہیرا گھر واپس لایا جائے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ جب نریندر مودی برطانوی شہزادی ( ایلزیبتھ دوم ) کے ساتھ ضیافت پر ہوں گے اور وہ کوہِ نور ہیرے سے مرصع تاج پہنی ہوں گی ، آیا وزیر اعظم یہ قیمتی ہیرا ہندوستان کو واپس کرنے کی خواہش کریں گے۔ وظیفہ یاب فوجی عہدیداران جو کہ اپنے میڈلس بطور احتجاج واپس کررہے ہیں کی حمایت کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر نے کہا کہ ایک طرف نریندر مودی برسرخدمت فوجیوں کے ساتھ دیوالی تہوار منارہے ہیں دوسری طرف ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک عہدہ۔ ایک وظیفہ کے مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ناانصافی کررہے ہیں۔ انہوں نے تقریباً 15اہم شخصیتوں میں غیر ملکی راست سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بظاہر وزیر اعظم ایف ڈی آئی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں لیکن اڈانی جیسے سرمایہ داروں کی ترقی کیلئے وہ خفیہ ایجنڈہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT