Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ پھر ایک بار ملتوی

ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ پھر ایک بار ملتوی

حیدرآباد۔ یکم  مارچ  (سیاست نیوز) تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ (ٹیچرس اہلیتی امتحان) کب ہوگا؟ یہ سوالیہ نشان بنا گیا اب تک یہ امتحان ٹیٹ تین اہم دفع ملتوی ہوچکا ہے ۔ 29 فروری کو شیڈول جاری کردیا گیا تھا ۔ تمام اخبارات و ٹی وی چیانلوں پر تواریخ دیدی گئی تھی ۔ لمحہ آخر میں یکم مارچ کو ویب کمانٹ پرنٹ تین ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا، جب امیدوار (فارم آن لائین کرنے گئے جب بتایا گیا کہ تلنگانہ ریاست میں 9 اپریل کو 3 ماہ کیلئے ملتوی کی اطلاع دی گئی اور وجوہات بتائے گئے کہ حکومت ہند کے وزارت فروغ انسان وسائل نے ملک بھر میں ریاستی حکومتوں سے ٹیٹ (ٹیچرس اہلیتی امتحان ) کے انعقاد کے طریقہ کار کیلئے تفصیلات طلب کی اور اس کیلئے پانچ رکن کمیٹی بتائی ۔ تلنگانہ حکومت 5 مئی تک رپورٹ روانہ کرے گی پھر ڈی ایس سی ہوگا۔ اس طرح تلنگانہ ریاست میں جہاں 20 ہزار اساتذہ کے تقررات ہونے والے ہیں پھر تعطل کا شکار ہوگیا ۔ وزیر تعلیم اور چیف منسٹر اس  ضمن میں خصوصی دلچسپی لیں تو کوئی راہ نکلے گی اور ڈی ایڈ ، بی ایڈ لینگویج پنڈت امیدوار جو نیٹ اور ڈی ایس سی کے منتظر ہیں اس کا اضطراب ختم ہوگا۔ مختلف طلبہ تنظیموں نے التواء پر سخت احتجاج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT