Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس ایجوکیشن کے مسائل این سی ٹی ای جائزہ کمیٹی کا اجلاس

ٹیچرس ایجوکیشن کے مسائل این سی ٹی ای جائزہ کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے وزارت فروغ وسائل انسانی کے ٹیچرس ایجوکیشن کے قومی کونسل ین سی ٹی ای کی ریو کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس کا اہم عوامی اجلاس حیدرآباد کے ہوٹل گولکنڈہ مانصاحب ٹینک پر آج منعقد ہوا ۔ جس میں کمیٹی کے چیرمین محمد اختر صدیقی نے صدارت کی اور کمیٹی کے ارکان پروفیسر سی بی شرما چیرمین ین آئی او ایس پروفیسر ایس ایس سندھو سکریٹری یو جی سی ، پروفیسر ایچ سی ایس راتھوڑ ، شریمتی وسودھا کمات وائس چانسلر ین ڈی ٹی یونیورسٹی نے عوامی تجاویز ، سفارشات اور شکایات کی سماعت کی ۔ مرکزی وزارت ین ٹی سی ای ( نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن ) کے قواعد میں تبدیلیاں لانے اور اس کے کارکردگی اور کاموں میں سدھار کے لیے تجاویز طلب کی ۔ ین سی ٹی ای کے قواعد میں نرمی کرنے بی ایڈ کو دو سال کرنے کی وجہ اس میں داخلے کے لیے دشواریوں سے واقف کرایا ۔ ٹرینڈ ٹیچرس امیدواروں کے مسائل جن میں بی ایڈ اور ڈی ایڈ کی تکمیل کے بعد ٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس عوامی اجلاس میں شرکاء نے سوالات بھی کئے اور بحث میں حصہ لیا ۔ اجلاس میں محمد طاہر قادری ، احمد بخاری ، ایم اے حمید ، ڈاکٹر فاطمہ علی اور دیگر اقلیتی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT