Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس ایم ایل سی انتخاب کے لیے ٹی آر ایس کی کمیٹیوں کا قیام

ٹیچرس ایم ایل سی انتخاب کے لیے ٹی آر ایس کی کمیٹیوں کا قیام

محمد امیر حسین ، خواجہ عارف الدین ، محمد شریف کو ذمہ داریاں
حیدرآباد۔22فبروری(سیاست نیوز)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لئے ٹیچرس زمرے میں ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ضلعی کمیٹیاں تیار کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مجوزہ ایم ایل سی انتخابات میںحیدرآباد ‘ رنگا ریڈی او رضلع محبو ب نگر کے لئے ٹی آر ایس کے امیدوارجناردھن ریڈی ہیں ۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے آج منسٹرکوارٹرس پر پارٹی کے اقلیتی قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد یہ فیصلہ لیا کہ ہر ضلع میں آٹھ اقلیتی قائدین پارٹی امیدوار کے حق میںتحریک چلائیں گے ۔ اور حیدرآباد کے لئے جناب محمد امیر حسین اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس و صدر ٹی آر ایس سیوا دلم کی قیادت میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین محمد شریف الدین ‘خواجہ محمد عارف ‘ محمدمسیح اللہ ‘ شیخ صالح محمد ربانی اور محمد عبدالباسط پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو حیدرآباد میں ٹیچرس زمرہ کے لئے ووٹ ڈالنے کے اہل ٹیچرس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیںٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے راضی کریں گے ۔اس موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے جناب محمد امیر حسین نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT