Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس تقررات پر آج  دفتر سیاست پر گائیڈنس پروگرام

ٹیچرس تقررات پر آج  دفتر سیاست پر گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریزیڈنشیل اسکولس گروکل 5 ہزار سے زائد ٹیچرس کے تقررات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ڈگری، بی ایڈ، ٹیٹ امیدوار، ٹی جی ٹی، ٹرینڈ گریجویٹ، ٹیچرس پوسٹ کیلئے اہل ہیں جس کی ماہانہ تنخواہ 79 ہزار روپئے ہے اور 4300 پوسٹ ہیں۔ پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کیلئے پی جی اور بی ایڈ امیدوار اہل ہے۔ ماہانہ تنخواہ 85 ہزار روپئے ہے۔ فارم 4 مئی تک آن لائن داخل کرنا ہے۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر آج اتوار 16 اپریل کو 3 تا 6 بجے شام تک گائیڈنس لکچر پروگرام رکھا گیا ہے۔ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس میں ملازمت کا موقع اس امتحان کے ذریعہ ہوگا۔ ایم اے حمید اور محمد نذیرالدین، احمد بشیر فاروقی کے لکچرس اور رہنمائی ہوگی۔ پریلمنری اسکرینگ ٹسٹ 28 مئی کو مقرر ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT