Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کی جشن یوم تاسیس تقریب

ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کی جشن یوم تاسیس تقریب

تنظیم سے ٹیچرس کو کئی سہولتیں، مسٹر شنکر کا خطاب
نظام آباد:12؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم پی آرٹی یو کا قیام 9؍ فروری 1971 ء کو عمل میں آیا تھا ۔ اس خصوص میں ایک تقریب کا اہتمام پی آرٹی یو بھون نظام آباد میں زیر صدارت ضلع صدر پی آرٹی یو مسٹر شنکر عمل میں آیا۔ جشن یوم تاسیس کے موقع پر مسٹر شنکر نے بتایا کہ پی آرٹی یو تنظیم کے قیام کے 45 سال مکمل ہوچکے ہیںاور1978 میں ریاستی حکومت نے پی آرٹی یو تنظیم کے مسلمہ حیثیت دی تھی سابق میں پنچایت راج کے ٹیچرس کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولت نہیں تھی۔ ٹیچرس کی تنخواہ بھی نہایت کم ہوا کرتی تھی جس سے ان کاگذر بسر مشکل سے ہوا کرتا تھا ۔ پی آرٹی یو کے سابق صدر ریاستی مسٹر موہن ریڈی کی مسلسل کاوشوں سے تنظیم کے اراکین کی تعداد میں اضافہ اور ساتھ ہی متعدد مسائل کی یکسوئی ہوئی۔ مسٹر موہن ریڈی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مسٹر شنکر نے مزید بتایا کہ پی آرٹی یو تنظیم کی وجہ سے ٹیچرس کو ELS/CLS/HPL زچگی رخصت، میڈیکل رخصت، LPC ، انکریمنٹ، بیماری خرچ کی ادائیگی جیسے سہولتیں مہیا ہوئی ہیں۔ ان سہولتوں کیلئے پی آرٹی یو کی جانب سے دھرنا، دفاتر کا گھیرائو، ہڑتال، اسکولس بند، کام بند، سیاہ بیاچس لگا کر اظہار ناراضگی جیسے مظاہرے کئے گئے۔ مسٹر شنکر نے امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اسپیشل ٹیچرس جو کہ صرف 398 روپیوں تنخواہ پر کام کرچکے ہیں انہیں نوشنل انکریمنٹ کی ادائیگی، جونیئر لکچررس، ڈگری لکچررس ، ڈائیٹ لکچررس، ای ایم اوز،  ڈپٹی ای اوز، پیانل گریڈ، ہیڈ ماسٹرس کی جائیدادوں پر تقررات، ترقی کے ذریعہ دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کرے۔ جشن یوم تاسیس کے موقع پر سابق صدر اربن پی آرٹی یو جناب خواجہ معین الدین کو تہنیت پیش کی گئی اور جشن تاسیس کی اس خصوصی تقریب میں لکشما ریڈی ، مرزا افضل بیگ صدر اربن پی آرٹی یو، اسرار احمد، جاوید، ثناء الدین کے علاوہ دیگر ٹیچرس نے شرکت کی ۔ دریں اثناء مسٹر سید احمد بخاری قائد ٹیچرس تنظیم پی آرٹی یو و اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل آفیسر نے امید ظاہر کی کہ ٹیچرس تنظیم پی آرٹی یو یکساں سرویس رولز کے نفاذ کیلئے ممکنہ اقدامات کرے گی تاکہ ٹیچرس کو جلدز جلد ترقی کے موقع فراہم ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT