Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس زمرہ سے جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل : پی آر ٹی یو

ٹیچرس زمرہ سے جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل : پی آر ٹی یو

حیدرآباد ۔ 4 مارچ (پریس نوٹ) ٹیچرس زمرہ ایم ایل سی ضلع حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کے امیدوار مسٹر کاٹے پلی جناردھن ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے اور انہیں اپنا پہلا ترجیحی ووٹ دینے پی آر ٹی یو تلنگانہ کے قائدین موہن ریڈی پلی سروتم ریڈی اور نارا لکشماریڈی ضلع حیدرآباد کے قائدین تروپتی ریڈی، مدھوسدھن ریڈی، محمد مجتبیٰ علی، محمد مجیب، صلاح الدین، ستیا، محمد یوسف اور دیگر نے اساتذہ، لکچررس اور صدور مدرس سے اپیل کی ہے۔ ان قائدین نے بتایا کہ ان کے خدمات اور اساتذہ برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کی جدوجہد اور کامیابی کو دیکھ کر ٹی آر ایس پارٹی ان کی بھرپور تائید کررہی ہے۔ کاٹے پلی جناردھن ریڈی نے سرکاری مدارس کے تحفظ، اساتذہ کے وقار اور سربلندی بالخصوص خاتون اساتذہ کے اضافی رخصتوں کے حصول کیلئے مختلف جی اوز جاری کروائے۔ ریڈی کی کامیابی سے اساتذہ کے تمام دیرینہ حل طلب مسائل اساتذہ کی ترقی، تبادلے اور دیگر اقدامات اور فلاحی کام ممکن ہیں۔ کاٹے پلی جناردھن ریڈی نے پنڈت اور پی ای ٹی پوسٹوں کو اسکول اسسٹنٹ کے عہدہ پر اپ گریڈ کروانے کے احکام بھی جاری کروائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT