Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ ، آن لائن رجسٹریشن

ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ ، آن لائن رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ کے ٹیٹ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان 23جولائی رکھا ہے ۔ اس میں ڈی ایڈ / ٹیچر ٹریننگ امیدوار پرچہ اول کے لیے اور بی ایڈ / لینگویج پنڈت امیدوار پرچہ دوم کے لیے اہل ہیں ۔ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 23 جون ہے ۔ٹیٹ کی کوچنگ رجسٹریشن نوٹس ، گائیڈنس کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

 

تلنگانہ کے وزیر فینانس کی جگن موہن ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد 14جون (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر فینانس ای راجندر نے اے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ان کے مکان پر ملاقات کی اور اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔حال ہی میں ای راجندر نے وجئے واڑہ پہنچ کر گناورم ایرپورٹ پر اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے ملاقات کی تھی اور ان کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے اے پی کے اسپیکر کے سیواپرساد راو کو بھی مدعو کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT