Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کیلئے یکسا ں سرویس رولس کو مرکز کی منظوری متوقع

ٹیچرس کیلئے یکسا ں سرویس رولس کو مرکز کی منظوری متوقع

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج توقع ظاہرکی کہ مرکز ٹیچرس کیلئے یکساں سرویس رولس کو منظوری دے گا۔ مختلف ریاستوں کی جانب سے ٹیچرس کیلئے یکساں سرویس قواعد کے نفاذ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کڈیم سری ہری نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور ٹیچرس کیلئے یکساں سرویس رولس کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جاسکے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ آندھرا پردیش کے وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس راؤ بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT