Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کیلئے ’’IPPTTA افیسٹ ‘‘ کا انعقاد

ٹیچرس کیلئے ’’IPPTTA افیسٹ ‘‘ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) ایک روزہ

IPPTTA-Fest-3 کا IPPTTA انٹیگریٹیڈ پری اسکول ٹیچرس ٹریننگ اکیڈیمی کی جانب سے ہفتہ کو اسٹیٹ گیلری آف فائن آرٹس مادھاپور میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس کے مہمان اعزازی مس سلطانہ موئیڈو ماہر تعلیم اطفال، مس سونل انڈر یوس ڈائرکٹر آئی پی پی ٹی ٹی اے تھے۔ اس فیسٹ میں مختلف اسکولوس کے پرنسپلس، ٹیچرس، طلبہ کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ آئی پی پی ٹی ٹی اے فیسٹ میں اسکولی بچوں کیلئے تدریسی خدمات انجام دینے والے پری پرائمری، پرائمری ٹیچرس کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم رہا ہے جہاں زائد از 30 افراد نے بچوں کی اسکولی تربیت کے تئیں اپنے تجربات بیان کئے۔ سونل انڈریوس نے بتایا کہ آئی پی ٹی ٹی اے فیسٹ میں ہم نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے ذریعہ ٹیچرس کو بچوںکو تعلیم دینے کے مواقع اور طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT