Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور ڈی ایس سی کے لیے تیاری کا مشورہ

ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور ڈی ایس سی کے لیے تیاری کا مشورہ

ماہ اپریل میں تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات کا عمل شروع ہوگا ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کی معلومات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کا ہونے والا ( ٹیٹ ) اہلیتی امتحان 24 جنوری سے ملتوی ہوگیا اب مارچ کے دوسرے ہفتہ میں تلنگانہ کے پہلے ٹیٹ کا اعلامیہ جاری ہوگا ۔ پھر اپریل میں ٹیٹ رہے گا ۔ اپریل کے اواخر میں ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور امتحان جون میں ہوگا پھر جولائی 2016 تک اساتذہ کے تقررات کا عمل پورا ہوگا ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے ریاستی وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کے حوالہ سے بتایا اور دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ٹیٹ امتحان کے طریقہ کار ، سوالی پرچوں سے واقف کروایا اور بتلایا کہ ڈی ایڈ اور بی ایڈ امیدواروں کو اس امتحان کی تیاری جاری رکھنی چاہئے ۔ یہ نہیں کہ ابھی فارم نہیں داخل کئے یا پھر امتحان کی تاریخ نہیں آئی بلکہ جو وقت دیا گیا ہے اس کو غنیمت جان کر تیاری کرنے سے نہ صرف کامیابی آسان ہوگی بلکہ اچھے نشانات سے ملازمت کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ پروگرام کوآرڈینٹر صدیقہ فاطمہ نے بڑی عمدگی سے سوالات مرتب کرتے ہوئے پوچھا اور دوران پروگرام راست فون پر پوچھے جانے والے سوالات کو شامل کرتے ہوئے ان کے جوابات دئیے گئے ۔ ریڈیو اسٹیشن ماسٹر مسٹر زاہد فاروقی نے پروگرام کو ترتیب دیا جب کہ فہیم انصاری ، محمد منیر معاون رہے ۔ آخر میں صدیقہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT