Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کے تقررات ، گرانٹ ان ایڈ میں اضافہ !

ٹیچرس کے تقررات ، گرانٹ ان ایڈ میں اضافہ !

امدادی تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے حکومت کے مجوزہ اقدامات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کے سری ہری نے جن کے پاس تعلیم کا بھی قلمدان ہے کہا کہ حکومت ریاست میں ٹیچرس کے تقررات کرتے ہوئے اور گرانٹ ان ایڈ میں اضافہ کرتے ہوئے امدادی تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں سری ہری نے کہا کہ طویل عرصہ سے ٹیچرس کے تقررات نہ ہونے سے امدادی اسکولس اور کالجس کی حالت خراب ہے ۔ انہوں نے تعلیم کے تمام صدور محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ امدادی تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگس منعقد کریں اور ان اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے درکار اقدامات کریں ۔ کئی امدادی تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں کئی امدادی تعلیمی اداروں کے مینجمنٹس نے حکومت سے ادارے اپنی تحویل میں لینے کی اپیل کی ہے کئی اسکولس اور کالجس ایسے ہیں جو حکومت کی مدد سے اپنی کارکردگی بہتر بناسکتے ہیں ان تمام مسائل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ امدادی تعلیمی اداروں میں تقررات کے لیے جی اوز پر نظر ثانی کا مسئلہ بھی میٹنگ میں زیر بحث رہا ۔ اجلاس میں وزیر فینانس ای راجندر اور امدادی اسکولس اور کالجس کے انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ تلنگانہ میں امدادی اسکولس 742 ہیں جب کہ امدادی کالجس کی تعداد ایکسو سے کم بتائی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT