Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کے تقررات 18 اپریل سے آن لائن رجسٹریشن، دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

ٹیچرس کے تقررات 18 اپریل سے آن لائن رجسٹریشن، دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹیچرس کے 5 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے آن لائن رجسٹریشن ٹی ایس پی ایس سی کے سائٹ پر 18 اپریل سے شروع ہوگا۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس لکچر کا اہتمام کیا گیا۔ مسٹر ایم اے حمید نے امتحانی طریقہ کار کے ساتھ قواعد اور ضوابط کو تفصیلی طور پر آسان انداز میں پیش کیا اور ٹی جی ٹی ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کے پوسٹ کے لئے تعلیمی قابلیت / اہلیت ڈگری، بی ایڈ کے ساتھ ٹٹ کامیاب ہونا ضروری ہے اور اس کی آخری تاریخ 4 مئی اور امتحان 28 مئی کو رکھا گیا ہے۔ اس امتحان میں پوچھے جانے والے سوالات کی نوعیت اور امیدواروں کی ذہنی جانچ سے متعلق توسیعی لکچر دیا گیا۔ پی جی ٹی کے لئے بغیر نٹ کے پوسٹ گریجویٹ بی ایڈ امیدوار اہل ہیں۔ دفتر سیاست میں اس کی کوچنگ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کا مکمل نصاب اور کتب بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سید خالد محی الدین اسد موجود تھے۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے بے شمار طلبہ نے شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT