Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچر س اہلیتی ٹسٹ کا 24 جنوری کو انعقاد 16نومبر کو اعلامیہ کی اجرائی، 18نومبر سے آن لائن درخواستوں کا ادخال

ٹیچر س اہلیتی ٹسٹ کا 24 جنوری کو انعقاد 16نومبر کو اعلامیہ کی اجرائی، 18نومبر سے آن لائن درخواستوں کا ادخال

حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر ماہ جنوری کے دوران اساتذہ کے تقررات سے متعلق ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ( ٹیٹ ۔TET) منعقد کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ اس سلسلہ میں توقع کی جارہی ہے کہ جاریہ ماہ 16نومبر تک اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ 18نومبر سے آن لائن درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ 24جنوری کو منعقد ہوگا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ڈائرکٹر محکمہ اسکول ایجوکیشن مسٹر جی کشن کی صدارت میں ٹیٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں مجوزہ ٹیٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹیٹ کا قدیم طریقہ کار کے ذریعہ ہی انعقاد عمل میں آنے کے قوی امکان پایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ این سی ٹی ای ( نیشنل کونسل آف ٹیچرس ایجوکیشن ) ہدایات کی روشنی میں ٹیٹ امتحان کو قدیم طریقہ کار کے ذریعہ ہی منعقد کیا جائے گا۔ مسٹر جگنادھ ریڈی کنوینر ٹیٹ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نصاب سے متعلق این سی ٹی ای کے رہنمایانہ خطوط کو نظر انداز کرکے اپنی مرضی کے مطابق اپنا ذاتی فیصلہ کرنے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس سی تحریری ٹسٹ سے اس کا کوئی تعلق نہ رکھتے ہوئے ٹیٹ (TET) امتحان علحدہ ہی منعقد کیا جائے گا۔تقریباً تین سال وقفہ کے بعد اس مرتبہ ٹیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا تھا۔ٹیٹ کے طریقہ کار کے بارے میں امیدواروں میں الجھن پائی جاتی ہے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی یہ ٹسٹ منعقد ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT