Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹیچر کی ہراسانی پر طالبہ کی مشتبہ موت

ٹیچر کی ہراسانی پر طالبہ کی مشتبہ موت

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے ایک 15 سالہ طالبہ کی خودکشی کے خلاف مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نندی جو 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ یہ لڑکی ایک ٹیچر کی مبینہ ہراسانی کا شکار تھی ۔ تاہم پولیس حیات نگر اور اسکول انتظامیہ ہراسانی کے الزامات پر پردہ پوشی کر رہا ہے اور پولیس حیات نگر اسکول انتظامیہ کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ 15 سالہ لڑکی سے ہراسانی ذہنی یا جسمانی تھی اس بات کا پولیس نے ابھی تک پتہ نہیں چلایا ہے ۔ نندنی جو بنجارہ کالونی حیات نگر علاقہ کے ساکن شخص شیو نائیک کی بیٹی تھی ۔ لڑکی نے اسکول ہی میں خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT