Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ٹیکساس میں سیلاب سے کم از کم 16 ہلاک

ٹیکساس میں سیلاب سے کم از کم 16 ہلاک

ٖآستن (ٹیکساس)، 4 جون (رائٹر) امریکہ کے جنوبی ٹیکساس صوبہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے آئے سیلاب میں 9 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سیلاب سے سیکڑوں مکان زیر آب آگئے ہیں یہاں تک کے جیلوں سے بھی قیدیوں کو نکالنا پڑا ہے۔افسران نے بتایا ہے کہ فورٹ ہڈ فریک میں ایک فوجی ٹرک کے تیز بہاؤ سے اُلٹ جانے کے بعد لاپتہ چار فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں کل بھی5 لاشیں نکال گئی تھیں اس طرح مرنے والے فوجیوں کی تعداد9 ہوگئی ہے تین زندہ بچ جانے والے فوجیوں کو ہسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔فوج کے جوان ٹرک سے ایک تربیتی مہم پر جارہے تھے تاہم فوجی افسران یہ نہیں بتاسکے کہ یہ لوگ سیلاب میں تربیت کیلئے کیوں جارہے تھے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں سیکڑوں مکانا ت کو نقصان پہنچاہے ۔ اب تک کل 2600 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔برازن دریا میں سیلاب آنے کی وجہ سے رمسے جیل سے 1700 قیدیوں کو نکالا گیا ہے ۔ٹیکساس ، لوسیانا اور مسی سپی میں اچانک سیلاب آنے کے مکان کے مدنظر الرٹ کیا گیا ہے ۔ٹیکساس کے کئی حصوں میں مئی میں ریکارڈ 74.9سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ گورنر گریگ ایسٹ نے ہوسٹن کے جنوب میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔کئی علاقے تو مکمل طور سے پانی میں گھر چکے ہیں وہ بالکل جزیرے بن گئے ہیں۔ڈلاس اور ہوسٹن میں موسم کی خرابی کی وجہ سے 160 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT