Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / ٹیکساس میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

ٹیکساس میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

ٹیکساس، 4مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ٹیکساس میں ڈلاس کے مضافات میں واقع ایک یونیورسٹی کیمپس میں آج ایک نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ،مسلح شخص نے بعد میں خود کشی کر لی۔پولیس نے یہ اطلاع دی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص بندوق لے کر نارتھ لیک کالج میں آکر فائرنگ کرنے لگا جس کے بعد حکام نے مشتبہ کی تلاشی کے لیے پوری یونیورسٹی کیمپس میں مہم چلائی اور یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ارونگ پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہاں اب کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے ۔
ایران میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ ، 35 ہلاک
تہران ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کوئلہ کی کان میں ہوئے دھماکے میں کم و بیش 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ دھماکے کے بعد کچھ لوگ ہنوز کان کے اندر ہی پھنسے ہوئے ہیں ۔ جنہیں باہر نکالنے کے لیے بچاؤ کاری عملہ دوسرے روز بھی جانفشانی سے کام کررہا ہے ۔ فارس ، مہر اور تسنیم خبر رساں ایجنسیوں نے جمعرات کی صبح اس خبر کو شہ سرخیوں کے ساتھ پیش کیا ۔ گلستان صوبہ میں واقع کوئلہ کی کان میں دھماکہ دراصل چہارشنبہ کو ہوا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT