Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / ٹیکساس کے سابق گورنر رِک پیری صدارتی دوڑ سے دستبردار

ٹیکساس کے سابق گورنر رِک پیری صدارتی دوڑ سے دستبردار

ٹیکساس۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس کے سابق گورنر رِک پیری صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ پیری وہ پہلے شخص ہیں جو ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی طویل فہرست سے دستبردار ہوئے ہیں۔ صدارتی امیدوار پیری نے انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں ریاست آئیووا میں مقابلے کیلئے اپنی انتخابی مہم چلانے والے عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی بند کردی ہے۔ صدارتی امیدواروں کیلئے کیے جانے والے سروے کے مطابق آن کی انتخابی مہم مشکلات کا شکار رہی ہے اور گذشتہ ماہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والی بحث میں بھی ان کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا۔

TOPPOPULARRECENT