Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ٹیکس چوری معاملہ: منفی خبروں پر ثانیہ مرزا کا میڈیا پر حملہ

ٹیکس چوری معاملہ: منفی خبروں پر ثانیہ مرزا کا میڈیا پر حملہ

نئی دہلی:انڈین ٹینس اسٹار‘ ثانیہ مرزا نے ملک کے ذرائع ابلاغ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کا ایک حصہ میدان میں ان کے کھیل اور مظاہرہ پر تبصرے کے بجائے منفی خبریں لکھنے او ردیکھانے میں دلچسپی دیکھاتا ہے ۔

اس سے قبل اس بات کا ذکر کیا جاچکا ہے کہ ‘ ثانیہ نے سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اور کسٹمس کی جانب سے نوٹس کی اجرائی کے بعد ٹیکس چوری کی تمام اطلاعات کو مستردکردیاتھا۔

ثانیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مجھے حیرت ہوتے ہیں میڈیا کے کچھ حصوں پر جو قطر ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کی خبر لکھنے کے لئے الجھن کا شکار ہیں‘ مگر ایک سو مضمون ’’ ٹیکس چوری‘‘پر لکھے گئے ہیں جن میں زیادہ انہیں خو د سمجھ نہیں ائے ہیں‘‘۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں ثانیہ نے لکھا کہ ’’ حقیقت میں چل کیارہا ہے جس پر میں سمجھتی ہوں کے منفی خبریں مضبط خبروں اور کامیابی سے زیادہ بکتی ہیں!اندازہ !‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT