Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیکس چور تاجروں کی نشاندہی کرنے پر انعامات کی پیشکش

ٹیکس چور تاجروں کی نشاندہی کرنے پر انعامات کی پیشکش

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں ٹیکس چوری کرنے اور ٹیکس باقاعدہ طور پر ادا نہ کرنے والے تاجروں کی نشاندہی کرنے اور اطلاعات فراہم کرنے والے افراد کو نذرانہ کے طور پر نقد رقم ادا کرنے کے منفرد طریقہ کو متعارف کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ کمرشیل ٹیکس ادا نہ کرنمے اور ٹیکس چوری کرنے والے تاجرین سے متعلق محکمہ کو اطلاعات دینے والے افراد کے نام راز میں رکھ کر ان افراد کو ٹیکس وصولی کی رقم میں دس فیصد حصہ اور 50 ہزار روپئے ترغیبی انعام دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چوری کرنے والے تاجروں کی اطلاعات فراہم کرنے ٹول فری نمبر کا انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ نمبر 18004253787 ہوگا۔ محکمہ کمرشیل ٹیکس نے ٹیکس چوری کرنے والے تاجرین کی اطلاعات دینے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT