Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیکس کی ادائیگی کے لیے محکمہ کمرشیل ٹیکس کی خصوصی مہم

ٹیکس کی ادائیگی کے لیے محکمہ کمرشیل ٹیکس کی خصوصی مہم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ کمرشیل ٹیکس ہر ماہ باقاعدہ خصوصی مہم چلاتے ہوئے ریاست کی آمدنی پر اثر انداز ہونے والے نقائص کا پتہ چلایا ۔ یہاں محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تاجرین جو ٹیکس ادا کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ انہیں ٹیکس کو بقایا جات کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے ۔ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ معہ سود عائد کیا جائے گا جو کہ تاجرین پر ایک بوجھ ہوگا ۔ محکمہ کمرشیل ٹیکس کے جاری کردہ بیان میں مزید بتایاگیا کہ ٹیکس کی ادائیگی کی جانب تاجرین کو راغب کرنے کیلئے آئندہ خصوصی مہم کا جون کے پہلے ہفتہ میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ تاجرین سے کہا گیا کہ وہ باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہوئے شہر سے تلنگانہ کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT