Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر آر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے اسٹاف کی چیف منسٹر سے شکایت

ٹی آر آر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے اسٹاف کی چیف منسٹر سے شکایت

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ٹی آر آر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے صدر رام موہن ریڈی جو کہ کانگریس کے ایم ایل اے ہیں کے خلاف انسٹی ٹیوٹ میں برسرکار ملازمین نے چیف منسٹر سے شکایت کی کہ انہیں تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کو ایک مکتوب میں پٹن چیرو منڈل میں واقع اس میڈیکل کالج کے ملازمین نے کہا کہ انہیں تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں اور 2 مئی 2016 کو اچانک اس میڈیکل کالج کو بند کردیا گیا اور ملازمین کو ان کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کرنا اور ریلیونگ آرڈرس جاری نہ کرنا ملازمین کو دھوکہ دینا ہے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے درخواست کی کہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے اور ان کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لیے متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT