Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ارکان اسمبلی بی جے پی قیادت سے ربط میں نہیں

ٹی آر ایس ارکان اسمبلی بی جے پی قیادت سے ربط میں نہیں

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بعض ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے ریاستی بی جے پی قیادت سے ربط میں رہنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا، اور اس طرح کی اطلاعات کو بالکلیہ غلط و جھوٹ پر مبنی اور حقیقت سے بعید قرار دیا اور بی جے پی ریاستی قیادت کے اس ادعا کو ’’ جوک آف دی ملینم ‘‘ سے تعبیر کیا۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ نے علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں بی جے پی کے اہم رول سے متعلق بی جے پی قیادت کے ادعا کا مذاق اڑایا اور کہا کہ جب حصول علحدہ ریاست تلنگانہ میں شدت پیدا کرنے تمام ارکان اسمبلی تلنگانہ راشٹرا سمیتی ارکان کے علاوہ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی ای لکشمی نارائنا کے سوا کوئی اور ارکان اسمبلی نے اسمبلی رکنیت سے استعفی نہیں دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT