Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ارکان اسمبلی چپراسی، ارکان پارلیمنٹ نااہل:پی گوردھن ریڈی

ٹی آر ایس ارکان اسمبلی چپراسی، ارکان پارلیمنٹ نااہل:پی گوردھن ریڈی

کے سی آر کو ہریش راؤ سے بغاوت کا خوف ، کانگریس رکن راجیہ سبھا کا ریمارک
حیدرآباد۔ 12 اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد و رکن راجیہ سبھا پی گووردھن ریڈی نے ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو چپراسی اور ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو اپنے بھانجے ریاستی وزیر ہریش راؤ سے بغاوت کرنے کا خوف ہونے کا دعویٰ کیا۔ دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پی گووردھن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں خاندانی راج چل رہا ہے۔ ایک طرف چیف منسٹر کے فرزند ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی آر تو دوسری طرف دختر و رکن پارلیمنٹ مسز کویتا من مانی چلا رہے ہیں۔ کلچرل سرگرمیوں کے نام پر چیف منسٹر اپنی دختر کو کروڑہا روپئے منظور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بتکماں اور بونال تہوار گزشتہ 300 سال سے جاری ہے۔ چیف منسٹر کے پاس صرف ان کے ارکان خاندان کی حیثیت ہے۔ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی حکومت میں چپراسی جیسی حالت ہے۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کوئی کام کے نہیں، مکمل طور پر نااہل ہے۔ ہریش راؤ کی پارٹی اور حکومت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پریشان ہیں۔ انہیں خوف ہے کہ ایک دن ان کے بھانجے (ہریش راؤ) ٹی آر ایس و حکومت سے بغاوت کرتے ہوئے ان کا تختہ الُٹ دیں گے۔ کانگریس رکن راجیہ سبھا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جتنا آبپاشی پراجیکٹس کے بارے میں معلومات ہیں اتنی معلومات چیف منسٹر تلنگانہ کو بھی نہیں ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں شروع کردہ آبپاشی پراجیکٹس تلنگانہ کی تاریخ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم کانگریس کو شہرت ملنے کے خوف سے ٹی آر ایس حکومت ان پراجیکٹس کو زیرالتواء رکھ رہی ہے یا ان کے ڈیزائن تبدیل کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT