Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ارکان مقننہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے پولیس ناراض

ٹی آر ایس ارکان مقننہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے پولیس ناراض

پولیس کے کام کاج میں بڑھتی سیاسی مداخلت پر اظہار تشویش
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : برسر اقتدار ٹی آر ایس ارکان مقننہ کی سیاسی مداخلت اور ضرورت سے زیادہ کام کا بوجھ ڈالے جانے کی وجہ سے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس کی صفوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ بڑھتی شکایات کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے یہ مسئلہ اپنے آئی اے ایس رفقاء سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ آیا وہ بھی ایسے مسائل سے دوچار ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو وہ حکومت کے علم میں لائیں گے ۔ حال میں پولیس عہدیداروں نے عوامی نمائندوں کے غلط برتاؤ کی شکایت کی ہے ۔ پولیس اسوسی ایشن آئی اے ایس اسوسی ایشن سے اس تعلق سے بات کرے گی ۔ آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن کے سکریٹری وی کے سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے کام کاج میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسوسی ایشن نے کہا کہ ارکان مقننہ نے پولیس حکام کے ساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کر رکھا ہے ایسی شکایات ملی ہیں کہ ارکان مقننہ سب انسپکٹرس ڈی ایس پیز کو ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں ۔ بعض صورتوں میں ایس پیز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ معاملہ ریاست کے چیف سکریٹری اور راجیو شرما اور ڈی جی پی انوراگ شرما سے رجوع کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT