Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ایم پیز کے کویتا، جیتندر ریڈی اور بی بی پاٹل نے آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شیڈول 10 میں شامل اداروں کی تقسیم کے موقع پر تلنگانہ سے انصاف کی اپیل کی۔ ایم پیز نے کہا کہ سابق میں نئی ریاستوں کی تشکیل کے موقع پر جو قدم اُٹھائے گئے تھے، تلنگانہ کے ساتھ اسی طرح کا سلوک ہو ۔ ہر ریاست کا اثاثہ اسی ریاست کا حصہ ہونا چاہئے۔ اسی طرح ملازمین کی تقسیم کے سلسلے میں بھی تلنگانہ سے انصاف کیا جائے۔ آج بھی تلنگانہ کے کئی ملازمین آندھرا پردیش میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ارکان پارلیمنٹ کو تیقن دیا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں تلنگانہ کو جن مراعات کا وعدہ کیا گیا، ان پر عمل کرتے ہوئے ہر ممکن انصاف کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT