Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس اقتدار میں سیاسی انحراف کی لہر

ٹی آر ایس اقتدار میں سیاسی انحراف کی لہر

نظام آباد۔/14فبروری، ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان پردیش کانگریس نے کہا کہ عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں حالیہ انتخابات کے بعد ٹی آر ایس کے اقتدار حاصل کرنے کے سلسلہ میں کانگریس کیڈر کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انتخابات میں کامیابی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جمہوری نظام میں یہ امر لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار میں سیاسی انحراف کی لہر چل رہی ہے اور ایک منظم منصوبہ کے تحت دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کو ٹی آر ایس میں شامل کیا جارہا ہے جو جمہوری اور سیاسی اقدار کیلئے فال نیک نہیں ہے۔ کامیابی کے نشہ میں ٹی آر ایس کو بلند بانگ دعوے کرنے سے فرصت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انحراف اور خود ساختہ تعمیری ترقیاتی کاموں کے پروپگنڈوں کے بجائے ٹی آر ایس حکومت عوام کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے سنجیدگی سے غور کرے ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کانگریس کیڈر سے کہا کہ وہ حکومت کے دعووؤں اور پروپگنڈوں سے متاثر ہوئے بغیر عوام کے ساتھ رہیں۔ سال 2019 میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

TOPPOPULARRECENT