Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے کے سی آر کے مرن برت کے 6 سال کی تکمیل کے موقع پر 11 روزہ پروگرام کے ساتویں دن کاروان حلقہ کے نانل نگر ڈیویژن میں واقع حکیم پیٹ میں مفت آئی کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد افراد میں خواتین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ تمام افراد کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا مفت آپریشن کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پی پرشوتم راؤ نے شرکت کی۔ عبدالمقیت چندا نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کے سی آر اپنے وعدوں کی تکمیل سنجیدہ طور پرعمل کررہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں آبرسانی اور برقی بلس کے بقایا جات کو معاف کردیا گیا، جس سے 6 لاکھ خاندانوں کو راحت ملی۔ اس کے علاوہ مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر عبدالرحمن، محمد شریف خان، شیخ اظہر، سید عمران، محمد عثمان پٹیل، محمد آصف خان، محمد عبدالجبار، محمد نعیم، محترمہ سلمیٰ جعفر، افشاں انجم، فردوس خان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT