Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کا ادعا

ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کا ادعا

نظام آباد۔12؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی ،ٹی آرایس کے اراکین اسمبلی گنیش گپتا، باجی ریڈی گوردھن، شکیل عامر، جیون ریڈی، ہنمنت شنڈے، ایم ایل سی وی جی گوڑ،چیرمین ضلع پریشد دفعدار راجو، صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی نے ٹی آرایس کی کامیابی کو یقینی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں منعقدہ 12 مقامی ادارہ جات کے قانون کونسل کی نشستوں پر ٹی آرایس کی کامیابی یقینی ہے۔ ٹی آرایس امیدواروں کے انتخاب کے ساتھ ہی اس سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ ٹی آرایس کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔ ٹی آرایس رائے دہندوں کی تعداد کامیابی کیلئے مکمل ہے۔ ٹی آرایس کو ضلع پریشد، منڈل پرجا پریشد، اراکین بلدیہ، کارپوریٹرس ٹی آرایس کو کامیابی بناتے ہوئے پھر ایک مرتبہ اس بات کو واضح کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی فلاحی اسکیمات سے متاثرہوکر اپوزیشن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین بلدیہ، ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے اراکین ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے۔ اگرکوئی بھی قائدین ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے خواہشمند ہے تو ان کا استقبال کیا جائیگا۔ اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی حکمت عملی ناکام ہوگی اور ٹی آرایس امیدوار ڈاکٹر بھوپت ریڈی زبردست اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT