Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کے لئے رکن اسمبلی شکیل عامر کی انتخابی مہم

ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کے لئے رکن اسمبلی شکیل عامر کی انتخابی مہم

بودھن /24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی ایچ ایم سی انتخابات کا اثر بودھن میں بھی نظر آرہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سینئر قائدین اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کی تشہیر کے لئے شہر حیدرآباد کا رخ کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کو ان کی پارٹی (ٹی آر ایس) نے حفیظ پیٹ ڈیویژن کا انچارج مقرر کیا ہے، جو اس ذمہ داری کو ایک چیلنج کے طورپر قبول کرتے ہوئے شب و روز حیدرآباد بلدی ڈیویژن نمبر 109 کی خاتون امیدوار پوجینا گوڑ کی کامیابی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ جناب شکیل، پوجینا گوڑ کی مہم میں سرعت لانے کے لئے سابق صدر نشن بلدیہ بودھن مسز سنیتا دیسائی، وینکٹیشور دیسائی ایڈوکیٹ، شرت ریڈی، بدھا راجیشور اور شکیل سالورہ کو حیدرآباد طلب کرکے مقامی پارٹی ورکرس کے ساتھ منصوبہ بندی کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT