Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اور بی جے پی میں کوئی سیاسی دوستی نہیں : دتاتریہ

ٹی آر ایس اور بی جے پی میں کوئی سیاسی دوستی نہیں : دتاتریہ

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے مابین کسی بھی نوعیت کے سیاسی تعلقات نہیں ہیں جبکہ اس سلسلے میں بعض گوشوں سے افواہیں اُڑائی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کے فیصلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کو ایک اچھا فیصلہ تصور کرتے ہوئے چیف منسٹر نے وزیراعظم کے فیصلہ کی تائید کی۔ دتاتریہ نے بینک عہدیداروں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1000 اور500 روپئے کی بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلہ کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ انہوںنے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر مباحث کیلئے حکومت تیار تھی، لیکن اپوزیشن جماعتی مباحث کرنے کے موقف میں نہ رہتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ سے راہ فرار اختیار کررہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے فیصلہ کی بھرپور تائید کرنے ایک طرف ریاستی حکومتوں تو دوسری طرف ملک کے عوام سے پرزور اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT