Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اور مجلس پر ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی درخواستیں فروخت کرنے کا الزام

ٹی آر ایس اور مجلس پر ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی درخواستیں فروخت کرنے کا الزام

سی بی آئی تحقیقات پر زور، ششی دھر ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /6 جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس اور مجلس ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی درخواستیں فروخت کرنے کے علاوہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ایم ششی دھر ریڈی نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس جی نرنجن بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ڈی ایل کالونی میں چند ڈبل بیڈ روم کے فلیٹس تعمیر کرکے اس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ ارکان اسمبلی کے لئے صرف 200 فلیٹس کا کوٹہ مختص ہے، مگر غریب عوام کو لالچ دکھاکر ان سے لاکھوں درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح شہر کے کئی علاقوں میں فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے غریب اور بے بس عوام کو ڈبل بیڈ روم فلیٹس کا خواب دکھاکر فی درخواست 50 روپئے وصول کرکے کروڑہا روپئے جمع کئے گئے اور فلاحی اسکیمات کے نام پر غریبوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے تمام معاملات کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT