Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ’ اوور لوڈیڈ ‘ تلگو دیشم ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل ہونے کا مشورہ

ٹی آر ایس ’ اوور لوڈیڈ ‘ تلگو دیشم ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل ہونے کا مشورہ

روشن مستقبل کی طمانیت ، کانگریس رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس ’ اوور لوڈیڈ ‘ ہوچکی ہے ۔ لہذا تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل ہوجائے ۔ مستقبل کانگریس کا روشن ہے ۔ آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ کشتی اس وقت غرقاب ہوجاتی ہے جب اس میں اوسط سے زیادہ وزن بڑھ جاتا ہے ۔ ٹی آر ایس کی فی الحال یہی صورتحال ہے ۔ تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی و دیگر قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا بعد اس کے وزن میں بے حد اضافہ ہوگیا اور ٹی آر ایس کی کشتی کسی بھی صورت میں غرقاب ہوسکتی ہے ۔ لہذا وہ تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر غرقاب ہونا چاہتے ہیں تو ٹی آر ایس میں شامل ہوجائے اگر محفوظ رہتے ہوئے اپنا مستقبل تابناک بنانا چاہتے ہیں تو فوری کانگریس میں شامل ہوجائے ۔ فی الوقت ٹی آر ایس اچھے وقت سے گذر رہی ہے ۔ مگر اچھا وقت ہمیشہ ٹی آر ایس کے ساتھ نہیں رہے گا ۔ 2019 میں کانگریس کا سیاسی مستقبل روشن رہے گا

اور کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی ۔ کانگریس ایک قدیم اور پائیدار جماعت ہے ۔ جس کی بنیادیں سیکولرازم کے اصولوں اور اقدار پر رکھی گئی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست بھی کانگریس نے تشکیل دیا ہے ۔ مگر جھوٹے وعدوں کے ذریعہ کے سی آر نے تلنگانہ تحریک سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔ مگر ٹی آر ایس کی 20 ماہی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں ہے ۔ کسان بدحال ہے اور خود کشی کرچکے ہیں ۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کم از کم چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کسانوں کو راحت فراہم کرنے والا کوئی اعلان کریں ۔ نارائن کھیڑ میں پارٹی کی شکست کے ذمہ دار کون ہے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر وی ہنمنت راؤ نے صحافیوں کو یہ سوال صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی سے پوچھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پارٹی نے انہیں جو بھی ذمہ داری ہے وہ اس کو پورا کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT