Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ایم پی پربھاکر کے ہاتھوں ماہی گیروں کے بھون کا سنگ بنیاد

ٹی آر ایس ایم پی پربھاکر کے ہاتھوں ماہی گیروں کے بھون کا سنگ بنیاد

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر نے سنگاریڈی ضلع میں بعض ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے ذمہ داری لئے گئے دیہات لکڑام میں ماہی گیروں کے بھون کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس عمارت کی تعمیر کے لئے محکمہ سمکیات کی جانب سے دس لاکھ روپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماہی گیروں کے خاندانوں کی بہبود کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی حکومت نے ماہی گیروں کی ترقی او رفلاح وبہبود کے لئے اقدامات نہیں کئے جس طرح کے اقدامات تلنگانہ حکومت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تالابوں، کنٹوں میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام بھی اسی حکومت نے کیا ہے اور تقریبا90فیصد تالابوں میں ان چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔وزیراعلی نے ماہی گیروں کی بہبود کے لئے کئی پروگراموں کا آغازکیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT