Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ایم پی کویتا کو بلٹ پروف کار

ٹی آر ایس ایم پی کویتا کو بلٹ پروف کار

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نظام آباد اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کو ایک بلٹ پروف کار دی گئی ہے ۔ کے کویتا جو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے مہم چلانے والی ہیں ۔ 2 فروری تک اس کار میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی ۔ سیکوریٹی وجوہات کے باعث ریاستی حکومت نے انہیں خصوصی موٹر کار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں اس طرح کی مکمل سیکوریٹی والی کار فراہم کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT